ابنا: پير کو کراچي کے مختلف علاقوں ميں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے -
اس رپورٹ کے مطابق کورنگي، ملير، سرجاني ٹاؤن، ريور روڈ، اورنگي ٹاؤن کالي پہاڑي ، نيوکراچي بلال کالوني، لياري، ڈيفنس، پراني سبزي منڈي اور اولڈسٹي ايريا ميں تشدد اور نامعلوم مسلح افراد کے حملوں ميں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے -
يادرہے کہ کراچي کافي عرصے سے بدامني اور تشدد کا شکار ہے اور کوئي دن ايسا نہيں جاتا جب يہاں تشدد ، ٹارگٹ کلنگ اور نامعلوم مسلح افراد کي فائرنگ ميں کچھ افراد مارے نہ جاتے ہوں.
.......
/169